سی این این نےاپنی رپورٹ میں کہا کہ کریملن نے ناپسندیدہ عناصر کے طور پر شناخت کیے گئے امریکی سفارت کاروں کی ایک فہرست کو ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے کر دیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ کو یقینی طور پر بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے روس کیخلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا۔
روسی وزارت خارجہ کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے بعد کیا گیا۔
کچھ عرصے پہلے اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نبنزیا نے کہا تھا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 اہلکاروں کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیا ہے۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 سفارت کاروں کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیتے ہوئے ان سے 7 مارچ تک امریکہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے ایلچی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے سفارت کاروں کی بے دخلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور میزبان ملک کے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام نہیں کر رہا ہے۔
روس کے سفیر نے بھی اس اقدام کو اقوام متحدہ میں روسی مشن کے خلاف ایک اور معاندانہ اقدام قرار دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ